ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نریندر مودی نے کسانوں کی حالت زار کے لئے کانگریس کو ٹہرایا ذمہ دار

نریندر مودی نے کسانوں کی حالت زار کے لئے کانگریس کو ٹہرایا ذمہ دار

Wed, 28 Nov 2018 19:39:16    S.O. News Service

جے پور ،28؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کسانوں کی حالت زار کے لئے کانگریس اور اس کی پیشرو حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے راہل گاندھی پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ جسے مونگ اور مسور میں فرق نہیں پتہ وہ کسانوں کی بات کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر ولبھ بھائی پٹیل ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوتے تو کسانوں کی یہ حالت نہ ہوتی۔

مودی نے کسانوں کو خطاب کرکے کانگریس پر تیکھے حملے کئے اور الزام عائد کیا کہ یوپی اے حکومت نے سوامیناتھن کمیشن کی سلائڈنگ پر توجہ نہیں دی۔وزیر اعظم اپنی جلسوں میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے لئے ’نامدار‘ لفظ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ خود کو کامدار کہتے ہیں۔کانگریس ان انتخابات میں ریاست کے کسانوں کی بدحالی کو بڑا مسئلہ بنا کر چل رہی ہے اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت آتے ہی دس دن کے اندرکسانوں کے قرض معاف کر دیے جائیں گے۔مودی نے بھرت پور میں اپنی سبھا میں کہاکہ سوامیناتھن کمیشن نے کسانوں کی بھلائی کے لئے اپنی سلائڈنگ دس سال پہلے اس وقت کے یو پی اے حکومت کو سونپی تھی۔اگر ان کے دل میں کسانوں کے تئیں تھوڑی سی ہمدردی ہوتی تو وہ اس سلائڈنگ کو نافذ کرتے اور کسانوں کو اس کا حق دیتے۔

انہوں نے کہاکہ اگر دس سال پہلے آپ نے سوامیناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ کیا ہوتا تو آج ملک کے ایک بھی کسان پر ایک بھی روپے کا قرض نہیں ہوتا۔آپ ذمہ دار ہیں اور گناہگار ہیں کسانوں کی اس حالت زار کے لئے۔آپ چار نسل کے لوگ جنہوں نے حکومتیں چلائی ہیں وہ ذمہ دار ہیں کسانوں کی اس حالت زار کے لئے۔ہم آئے اور ہم نے سوامیناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ کر دیا۔مودی نے کہاکہ ملک کے پہلے وزیر اعظم اگر سردار و لبھ بھائی پٹیل ہوتے تو کسان ایسی بلندیوں پر پہنچ جاتے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔


Share: